شاہکوٹ میں4افراد نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو اغواء کر لیا، مقدمہ درج
شاہکوٹ(صباح نیوز)شاہکوٹ میں 4افراد نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو اغواء کر لیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سیکنڈ ائیر کی طالبہ خالدہ دختر اشرف آرائیں اپنے ماموں آصف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شاہکوٹ پڑھنے کے لیے کالج آ رہی تھی کہ راستے میں کوٹلہ کاہلواں کے قریب کیری ڈبہ میں سوار 4 ملزمان حماد اکرم ، طارق وغیرہ نے زبر دستی موٹر سائیکل رکوا کر خالدہ کو موٹر سائیکل سے اتار کر کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے، تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے مغویہ کے ماموں آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔