ملک کو اس قابل بنا دینگے بھارت کے غریبوں کو امداد دے سکیں: عمران خان

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف طلبہ کوجتنے مرضی لیپ ٹاپ دے دےں اور پیپلز پارٹی بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے جتنے مرضی ووٹ خریدنے کی کوشش کرے، کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام تبدیلی کا فیصلہ کرچکے ہیںاب گھروں میں انقلاب آچکا ہے اب اس انقلاب کے سامنے کوئی نہیں کھڑا ہوسکتا، ہم برسراقتدار آکر پاکستان کو اقبالؒ اور قائداعظمؒ کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، ہم ملک کو اس قابل بنا دینگے کہ بھارت کے غریبوں کو امداد دے سکیں اور دوسرے ممالک سے لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے کیلئے آیا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ 30اکتوبر کے جلسے کے بعد سب جماعتیں ہمارے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں لیکن یہ جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کے سونامی کوکوئی نہیں روک سکتا۔ تحریک انصاف شریفوں، زرداریوں اور بھٹو ز کے جیسی پارٹی نہیں،یہ عوام کی پارٹی ہے، جس کے ممبران دو ماہ بعد خود قیادت کو منتخب کریں گے، خدا نے عورتوں کو سچ بولنے اور سچ سمجھنے کی خصوصی صلاحیت دے رکھی ہے وہ جانتی ہیں کہ کون سچا سیاستدان ہے۔ تحریک انصاف کے برسراقتدار آنے کے بعدکوئی خواتین پر ظلم نہیں کرسکے گا، ہم عورت کو جائیداد میں حصہ دلوائیںگے، تحفظ کیلئے مو¿ثر قانون سازی ہوگی، ان کیلئے ایجوکیشن ایمرجنسی نافذکی جائے گی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے چالیس ہزار پاکستانی جان گنوا بیٹھے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا مگر امریکہ کے غلاموں نے پھر نیٹو سپلائی بحال کردی جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، فرقہ واریت کے نام پر قتل کرنے والے اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواتین اور نوجوان ماضی کے جمود کوتوڑ کر حقیقی تبدیلی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، مرکزی صدرشعبہ خواتین فوزیہ قصوری نے کہا کہ پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سونامی تیار ہے۔