کوئٹہ: ایف آئی اے کی کارروائی لاکھوں کے سمگل سگریٹ برآمد رشوت کے الزام میں کسٹم اہلکار گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں کسٹم اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سرکل ایف آئی اے رضوان اسلم نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالقادر کی ہدایت پر ایف آئی اے نے بلیلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے ڈرائیور شمس اللہ کو گرفتار کرلیا ۔