شجاع آباد بنک ڈکیتی ‘ خاکوں کی تیاری کے علاوہ کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
شجاع آباد‘سکندرآباد(خبرنگار‘نامہ نگار) شجاع آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے عینی شاہدین او رڈکیتی کے دوران موجود صارفین اور بینک عملے کی مدد سے ڈاکووں کے خاکے تیار کرلیے گئے ہیں جن کو انتہائی خفیہ رکھا جارہاہے ڈاکوئوںکا تعلق کسی کالعدم جماعت سے ہوسکتاہے کیونکہ ایک ڈاکو جس کی دڑاھی بہت بڑی تھی اور وہ گینگ کا سربراہ ہوسکتاہے کیونکہ وہ ڈکیتی کے دوران باقی ڈاکوئوںکو ہدایات جاری کررہاتھا اور اس نے میگزین والی جیکٹ بھی پہن رکھی تھی ڈاکو تربیت یافتہ لگتے تھے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈائریکٹر اینٹی کریشن اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ڈکیتی والے بینک پہنچے اور انہوںنے بینک کے اندر سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروںکو بھی باہر بھیج دیا اور چار گھنٹے تک بینک کے عملے سے پوچھ گچھ کی بینک میں ہونیوالی ڈکیتی پر اس وقت پولیس کی دوٹیمیں اور پانچ خفیہ ادارے کام کررہے ہیں۔