گنے سے لوڈ ٹرالی کورسہ باندھتے ہوئے لیور ہینڈل لگنے سے نوجوان جاں بحق
شاہ جمال(نامہ نگار)گنے سے لوڈ ٹرالی کے تار لیور کے ذریعہ ٹائٹ کرنے کے دوران تار ٹوٹ گئے لیور کا ہینڈل لگنے سے نو جوان جاں بحق۔نواحی علاقہ پل عاربی کے مقام پر 25سالہ مزدور محمد شہباز موہانہ ٹرلی کو گنے سے لوڈ کر نے کے بعد لیور کے ذریعہ گنے کو باندھنے والے آ ہنی تار ٹائٹ کر رہا تھا کہ اس دوران تار ٹوٹ گئے اور انتہائی شدت سے لیور میں استعمال ہو نے ہینڈل اسے سینے میں لگا جس سے وہ بیہوش ہو کر گر گیا اسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔