ایپکا مظفر گڑھ کا اپنے مطالبات کے حق احتجاجی دھرنا‘ امریکہ و اسرائیل کیخلاف مظاہرہ
مظفرگڑھ(نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اوراحتجاجی دھرنادیا بعدازاں بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف مظاہرہ بھی کیا گیا اور امریکی صدر کا پتلا بھی نذرآتش کیاگیا۔تفصیلات کیمطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات حق میں ہڑتال کی گئی،مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاجی دھرنا دیا۔ایپکا کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کے سکیل اپ گریڈیشن اور تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے،بعدازاں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کچہری چوک پر امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلے ان کے لیے ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔