نوائے وقت سروس
محفل میلاد مصطفیٰؐ 17دسمبر کو منعقد ہو گی
جنڈ ( نامہ نگار ) استاذی المکرم حاجی محمد ربنواز نقشبندی کی زیر نگرانی مزار مقدسہ پیر سید میاں نور محمد حسین شاہ دریائی کے سجادہ نشین پیر محمد حفیظ اعوان شاہ نقشبندی دریائی کی زیر صدارت علامہ الحاج قاضی محمد عالم کی زیر سرپرستی سالانہ محفل میلاد مصطفیٰؐ 17دسمبر بروز اتوار کو مرکزی مسجد ڈھوک بازیوالی نور آباد شریف ماڑی میں حسب سابق بوقت صبح 9بجے تا نماز ظہر تک منعقد ہورہی ہے۔
میلاد النبی ؐکی ایک تقریب آج ہو گی
کلر سیداں(نامہ نگار)بزم یوتھ کمیٹی موہڑہ وینس کنوہا کے زیر اہتمام میلاد النبی ؐکی ایک تقریب آج بروز جمعرات بعد نماز ظہر راجہ قیصر وینس کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی جس سے مفتی وقار احمد مدنی ،سید عامر شاہ گیلانی ،حافظ آصف،سید رومان علی ،ظہیئر چمن اور دیگر خطاب کریں گے ۔
حاجی غلام جیلانی آف شادی
حطار انتقال کرگئے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سلسلہ اویسیہ نقشبندیہ کی معروف شخصیت حاجی غلام جیلانی آف شادی حطار88سال کی عمرمیںانتقال کرگئے،نمازجنازہ میںپیرحسن رضابخاری،راجہ فیصل زمان،سابق چیئرمین ساجدزمان خان،سابق چیئرمین حاجی نوازش علی خان،حاجی چوہدری محمداشرف،ڈاکٹرریاض حسین،عطاء الرحمن چوہدری،حاجی نبی بٹ،سجادحسین شاہ،قاضی محمدفردوس،اورعلاقہ پنج کٹھہ کی عوام جن میںمرحوم کے شاگردوںکی بہت بڑی تعدادشامل تھی،نے شرکت کی،مرحوم حاجی غلام جیلانی زندگی بھردرس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک رہے،اورانکی خدمات تمام شعبہ ہائے زندگی میںقدرکی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔
نوائے وقت لاہور شعبہ اداریہ کے
سینئر رکن جی این بھٹ کی والدہ
راولپنڈی میں انتقال کر گئیں
اسلام آباد (پ ر) روزنامہ نوائے وقت لاہور شعبہ اداریہ کے سینئر رکن‘ کالمسٹ غلام نبی بھٹ (جی این بھٹ) عبدالرشید بھٹ اور بشیر بھٹ کی والدہ مختصر علالت کے بعد بدھ کی شام انتقال راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔ انہیں اسی روز نماز عشاء کے بعد ہارلے سٹریٹ راولپنڈی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی ‘ عوامی‘ صحافتی اور علم و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثناء نوائے وقت کے کارکنوں کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں جی این بھٹ (غلام نبی بھٹ) سے ان کی والدہ کی رحلت پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
قاری امجد محمود سے اظہار تعزیت
گوجرخان (نامہ نگار)خطیب جامع مسجد امیر حمزہ قاری امجد محمود کے والد محترم کی وفات پر چوہدری محمد حسن عمران ڈار چیئرمین رحیم اورملک محمود نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی ہے۔
مفتی عبد الواحد کے والد کے
انتقال پر تعزیتی اجلاس
حضرو(نمائندہ نوائے وقت)مفتی عبد الواحد پرنسپل جامعہ قاسمیہ انوار القرآن ڈڈیال آزاد کشمیر کے والد کے انتقال پر جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان ہوا اجلاس میں قاری چند محمد ،مولانا رضوان ،قمر الاسلام ،مولانا عبد الخالق ،قاری نصیر احمد کے علاوہ دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مفتی عبد الواحد کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ۔
انسپکٹر ملک محمد خان انتقال کر گئے
تلہ گنگ (نامہ نگار ) پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر ملک محمد خان انتقال کر گئے وہ یونین کونسل کوٹ سارنگ کے وائس چیئر مین بھی رہے ملک محمد خان کا وسیع حلقہ احباب تھا ان کی نماز جنازہ بدھ کی سہہ پہر تین بجے اد کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات پولیس افسران اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میںشرکت کی ملک محمد خان مرھوم کو آبائی گائوں نرگھی میں سپرد خاک کیا گیا ،
مولانا محمد اکرام اعوان
کی وفات پر اظہار تعزیت
تلہ گنگ (نامہ نگار) جمیعت علماء اسلام ف ضلع چکوال کے امیر قاری زبیر احمد اعوان ، ضلعی رہنما حافظ عبدالقدیر،قاری الطاف الرحمن،شیخ محمد فاروق اور قاری سلطان محمد نے الاخوان کے مرکزی امیر اور نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ مولانا محمد اکرام اعوان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
پرفارم گروپ کی کامیابی پرمبارکباد
بیول (نامہ نگار) پی ٹی یو حلقہ جاتی الیکشن میں مرکز چو آخالصہ جو کے گورنمنٹ ہائی سکول چو آخالصہ میں منعقد ہوئے جس میں تحصیل کلرسیداں کے دو گروپوںنے حصہ لیا ایک گروپ ریفارم اور دوسرا گروپ پرفارم کے نام سے تھا ریفارم گروپ نے 247ووٹ حاصل کیے جبکہ پرفارم گروپ نے 332ووٹ کے ساتھ فاتح رہا پرفارم گروپ کی شاندار کامیاب ی پر سیکرٹری اطلاعات محمدفیاض بھٹی نے مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
راستہ فراہم کرنے کیلئے
زمین دینے پر اظہار تشکر
بیول (نامہ نگار)چوہدری شبیر،چوہدری صغیر اور چوہدری شکیل نے کہا کہ ہم ماسٹر راجہ جبار،راجہ قادر،راجہ سعید اور چوہدری محمود کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوںنے اہلیان علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا اور ہمیں راستہ فراہم کرنے کے لیے زمین دی ۔
اظہار تعزیت
جبر(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل قاضیاں چوہدری ناصرتاج کے ماموں ضمیراحمد کی وفات پر مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔
مبارکباد
جبر(نامہ نگار)پی ٹی ا ٓئی کے مرکزی رہنماء راجہ ابراہیم کیانی ،کونسلر یوسی اسلام پورہ راجہ سلطان سکندر کیانی اور راجہ لیاقت نے راجہ شیراز حیدر ذمان کو گھکڑ قبیلے 17ویں سلطان بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کاا ظہار کیاوہ گھکڑقبیلے کے ستون ہیں او ر اپنے فرائض صیح طریقہ سے سرانجام دیں گئے۔
چو ہدری اقبال نینا انتقال کرگئے
کھیوڑہ (نامہ نگار) چو ہدری اقبال نینا طویل علالت کے بعد وفا ت پا گئے ہیں جوکہ اختر آرائیں کے خالہ زاد تھے۔سینئرصحافی چوہدری اقبال کی وفات پر یو سف ناز ، و نس شہباز، الحاج ریاض ، حاجی ظہیر اعوان ،ملک نیئر اعوان، آصف کھو کھر، با صر کھو کھر، حکیم اختر علی شاہ، نور محمد چغتا ئی، ملک عامر کرامت، اسد بخاری، عبداللہ عاصم، فاروق اعظم ،خواجہ امجد ودیگرنے کثیر تعد اد نے ان کے بیٹے مسلم اقبال، بھائیوں اور اختر آرائیں سے ا ظہار تعزیت کیا ۔
محمد اسحاق ملک ہسپتال سے فارغ
مٹھیال( نامہ نگار )مسلم لیگ کے رہنما فیضان بک ڈپو کے پروپرائٹر محمد اسحاق ملک آف گڑھی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی ہرنیوں کا کامیاب آپریشن ہونے کے بعد موصوف کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہیں ایک ماہ تک ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارہ کہو میں محفل عید میلاد النبیؐ آج ہو گی
بھارہ کہو (پ ر) اسلام آباد تحریک منہاج القرآن بھارہ کہو کے زیر اہتمام محفل عید میلاد النبیؐ 14 دسمبر بروز جمعرات بعداز نماز عشاء بمقام جامع مسجد منہاج القرآن اسلامک سنٹر محلہ توحید آباد کیپٹن سرور روڈ بھارہ کہو میں زیر صدارت علامہ سید محمد حنیف شاہ بخاری منعقد ہو گی۔ مہمان خصوصی ممتاز روحانی شخصیت سید بشیر حسین شاہ ہوں گے۔ خصوصی خطاب تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر ڈاکٹر ارشد مصطفوی کا ہو گا۔
ماں جی ٹرسٹ بیول کی طرف سے مستحق طلباء و طالبات میں سویٹرز تقسیم
بیول (نامہ نگار) ماں جی ٹرسٹ بیول نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بیول کے پچاس غریب اور مستحق طلباء میں جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نڑالی جبیر کے 25 ،گورنمنٹ مڈل سکول مل اعوان کے 25،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے 25 ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نڑالی مرزیاں کے 25 طالبات میں سردیوں کی سویٹرز تقسیم کیں جس پر طلباء اور طالبات نے ماں جی ٹرسٹ کے بانی محمداقبال بھٹی ،اظہر محمود بھٹی ،ملک محمدغفور کو بہت ساری دعائیں دی کہ رب جلیل ان کو دراز عمر اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔
مولانا امیر محمد اکرم اعوان کی
وفات پراظہار تعزیت کا سلسلہ جاری
چکوال( نامہ نگار) حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان کی وفات کے چھٹے روزدارالعرفان منارہ میں اظہار تعزیت کیلئے علاقہ ونہار اور ملک بھر سے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آنے والے احباب نے مولانا کرم اعوان کے جانشین حضرت امیر عبدالقدیر اعوان موجودہ شیخ سلسلہ اویسیہ اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا اکرم اعوان کے بلند درجات کی دعا کی۔تعزیت کیلئے آنے والوں میں ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے، سید جاوید حسنین شاہ سابق ایم این اے، چوہدری نذیر ، چوہدری ندیم افضل چن پی پی پی، ڈاکٹر غوث نیازی سینیٹر، پیر فاروق بہاو الحق آستانہ بھیرہ شریف، پیر شمیم صابری آستانہ عالیہ کلس شریف، عبدالرحمن جامی چکوال و دیگر شامل ہیں۔