کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں کے اضافے میں نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر پر ہفتے سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے دفتر میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کے ٹی آئی کے چیئرمین ارشاد بخاری نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کرایوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس پر ٹرانسپورٹرز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ ہفتے سے کراچی کے ٹرانسپورٹرز غیر معینہ مدت تک کے لیے مکمل طور پر پہیہ جام کردیں گے اور ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت کی جانب سے کرایوں میں باقاعدہ اضافے کا نوٹفکیشن جاری نہیں کردیا جاتا۔ واضح رہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں فی سٹاپ کرایے میں دو روپے اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔