سول اسپتال میرپور خاص پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا
میرپورخاص (بیورورپورٹ) میرپورخاص سول ہسپتال کے اکائونٹ برانچ آفس پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ ، تین سالہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لیکر انکوائری شروع کر دی چھاپے کے دوران عملے میں بگھدڑ مچ گئی ۔ چند ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کراچی فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سول ہسپتال میرپورخاص کا تفصیلی دورہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے اے ڈی گوپانگ کی سربراہی میں سول ہسپتال میرپورخاص کے اکائونٹ برانچ پر چھاپہ مار کر تین سالہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔