مصطفی کما ل مر کزی رہنما ئوں کے ہمراہ میر پو ر خا ص پہنچ گئے ریلی کی صورت میں لا یا گیا

میرپورخاص (بیورورپورٹ) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی چیئر مین مصطفی کمال اور دیگر مرکزی رہنمائوں انیس قائم خانی، اشفاق منگی، اور انیس ایڈوکیٹ کا میرپورخاص پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی بعد ازاں مرکزی رہنمائوںکو ایک ریلی کی صورت میں پوسٹ آفس چوک پر لایا گیا جہاں انھوں نے پارٹی پرچم کشائی کی اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی سندھ کی غریب عوام کی آواز ہے اور سندھ کی غریب مظلوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اس موقع پر پی ایس پی میرپورخاص کے رہنماء عارف مہاجر ، برکت قریشی، صابر جلیل، عثمان میو،شاہد علی اور دیگر بھی موجود تھے علا وہ ازیںسا بق ایم پی اے اور پاک سر زمین کے ممبر نیشنل کو نسل سید حفیظ الدین نے پا رٹی چیئر مین سید مصطفی کما ل اور صدر انیس قائم خا نی کے ہمراہ سندھ کے تفصیلی دورے پر سندھ بھر کے تبا ہ حا ل انفراسٹرکچر پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے ۔انہو ں نے کہ سندھ میں لوگ بھو ک سر مر رہے ہیں اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، تعلیمی نظام مکمل طور پر تبا ہ حا لی کا شکا ر ہے ۔