میکلوڈ گنج: غیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ ڈالی‘فائرنگ کرکے شدید زخمی بھی کردیا

میکلوڈگنج+بہاولنگر(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) محلہ گلاب شاہ میں غیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ دی‘ملزم غلام مصطفے موچی فائرنگ سیاسے شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا ۔خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر بھیج دیا گیا۔اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس ہمیشہ کی طرح لیٹ پہنچی ۔محلہ گلاب شاہ میں غلام مصطفیٰ موچی جو سبزی منڈی میں فروٹ فروخت کرتا ہے کو اپنی بیوی زرینہ بی بی کے کردار پر شک تھا کئی بار روٹھ کر میکے بھی جا چکی تھی ‘اب گزشہ ہفتے منا کر لایا موقع پا کر پہلے اسکی ناک کاٹی اور پھر تین فائر مار کر شدید زخمی کر دیا۔اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے زخمی حالت میں زرینہ بی بی کو رورل ہیلتھ سنٹر میکلوڈگنج لے جایا گیا ضروری طبی امداد کے بعد ریسکو 1122کے زریعے بہاولنگر شفٹ کر دیا آخری اطلاع کے مطابق زرینہ بی بی کی حالت خطرے سے باہر ملزم ابھی تک فرار ہیں ۔