بلوچستان: فرائض میں غفلت اور غیر حاضری پر 140 ڈاکٹر معطل، مزید 180 کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے: صوبائی سیکرٹری صحت

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں 140 ڈاکٹروں کو اپنے فرائض میں غفلت برتنے اور غیر حاضر رہنے پر معطل کردیا۔صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے مختلف ہسپتالوں کے مزید 180 ڈاکٹروں شوکاز نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز طویل عرصے سے باربار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود غیر حاضر رہے اوراپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے جبکہ معطل کیے گئے اکثر ڈاکٹروں کو مختلف اضلاع کے دوردراز علاقوں میں تعینات کیا گیا تھا اور 7 سینئر ڈاکٹروں کی معطلی اور دیگر 45 کیسز سزا کے تعین اور مزید کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری کو بھیج دئیے گئے ہیں۔