کامونکے: فیکٹری میں کام کے دوران گتے کا رم اوپر گرنے سے محنت کش جاں بحق

کامونکے(نا مہ نگار) 40سالہ محنت کش فیکٹری میں کام کے دوران گتے کا رم اوپر گرنے سے جاںبحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ صبح ٹبہ محمد نگر کا محمد اشفاق چیانوالی کے قریب واقع ایک گتہ فیکٹری میں کام کرتے اچانک اوپر گتے کا رم گرنے سے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر دم توڑ گیا، جسے مقامی قبرستان میں سینکڑوںافراد کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا۔