نصیرآباد: دو قبائل میں تصادم‘ 5افراد اغوا، گھروں کو آگ لگا دی گئی

نصیرآباد(اے این این) پولیس تھانہ نوتال کے ربی ٹو موضع جتوئی میں اراضی کے تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا، علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، مخالفین نے پانچ گھروں کو آگ لگاکر عورت بچوں سمیت پانچ افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ گزشتہ روز ربی کینال ٹو میں کئی سالوں سے چلنے والی اراضی کے تنازعہ پر بروہی اور جتوئی قبائل مورچہ بند ہوکرایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ مخالفین نے پانچ گھروں کو آگ لگا دی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ مسلح افراد نے ایک عورت مسماۃ گنج خاتون کو دو بچوں عبدالفتح جتوئی عمر سات سال مائی مومل جتوئی عمر چار سال سمیت پانچ افراد کے اغواء ہونے کی تحریری اطلاع پولیس تھانہ نوتال میں دے دی گئی ہے، دریں اثناء درخواست گزار محمد عمرجتوئی نے اپنی بیوی بچوں کی اغواء کی درخواست پولیس تھانہ نوتال میں دینے کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلی ٰ بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان سے مغویوں کی جلد بازیابی پولیس کی جانب داری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔