خانیوال،کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد ہلاک 3گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد

خانیوال،کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے خانیوال اور کوئٹہ میں کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گردہلاک جبکہ3کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دستی بم برآمد کر لیے۔ دہشت گرد لاہور موڑ خانیوال کے قریب ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔ اور حساس تعینات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دریں اثناء سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا ہے۔