گنبد حضریٰ کے مکین کی ذات سے لولگانا ہوگی، حاجی عبدالجبا ر
جہلم (نامہ نگار )والیٔ دو جہاں ، غمگسار بے کساں حضور رحمت عالمیاںؐ کی جب جلوہ گری ہوئی تو کائنات کا ذرہ ذرہ نور محمدیؐ سے چمک اُٹھا۔ زمین پر نور کی چادر تن گئی عالم بالا پر غلغلہ بپا ہوا کہ سارے ملکوتی خوشی کے ترانے گائیں اور مسرت کے شادیانے بجائیںکہ رب کے محبوب ؐ جلوہ فگن ہو گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شمالی محلہ جہلم کی معروف مذہبی /سماجی شخصیت حاجی عبدالجبارزرگر نے آمد مصطفیؐ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔ انہوں نے کہا آپؐ اللہ اور مخلوق کے درمیان واسطہہیں جنہیں چھوڑ کر قطعاً رب تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ حاجی عبدالجبار نے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ گنبد حضریٰ کے مکیں ؐ کی ذات بابرکات سے لولگانا ہوگا۔