حلف نامہ میں تبدیلی کر نے والوں کو قوم الیکشن میں مسترد کردیگی،مولانامحمد جاوید قصوری
راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ) ختم نبوت کی دستوری شقوں میںترمیم یا تنسیخ کی جسارت کر نے والے حکمر انوںکو پاکستانی قوم اپنی وو ٹ کی طاقت سے سزاد یگی شہدا ء کاخون رائیگاں نہیں جائے گاان کی شہادتوں سے اسلامی انقلاب کی نوید پھوٹے گی آئندہ ایسی سازش کی جرات کرنے والوں کے آگے ہم فولادی دیوار ثابت ہو ںگے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب مولانامحمد جاوید قصوری نے مین روڈ ڈھوک کھبہ پر منعقدہ بڑی ـ ـ " شہداء ناموس رسالت ﷺ کانفرنس " سے خطاب کے دوران کیا جس میں راولپنڈی شہر سے فیض آباد دھرنا میں شہید ہو نے والے نوجوان عاشق رسول راجہ زوہیب زاہد عر ف زیبی کے والد راجہ زاہد عقیل اور دوسرے شہدا ء کے ورثاء نے بھی شرکت کی جنہوں نے جماعت اسلامی کے رہنمائو ں قا ضی محمد جمیل اور رضا احمد شاہ کے شہداء کے حوا لے سے پولیس اور پوسٹ مارٹم کے معاملات پر بے حد تعاون پر ان کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں سید عارف شیرازی ، رضا احمد شاہ ، قا ضی محمد جمیل ، مولاناعبدالجلیل نقشبندی ، سید عُزیرحامد ، محمد حنیف چوہدری سابق ایم پی اے، حاجی نصیر مغل ، مولانا عبدالرحیم بابر، ممبر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ مرزا خالد محمود ،امیر جماعت الدعوۃ راولپنڈی مولانا عبدالر حمن ، رہنما اہلسنت مولانا حسن معاویہ، مولانا قاری احمد دین ، جے آئی یو تھ کے رہنمائوں ملک عمر ان خان ،اعظم خان ،شہباز خان ،عرفات خان ،مبشر رفیق ، سما جی شخصیا ت محمد خالد بھٹی سابقہ کونسلر ، غازی خان صافی اور راجہ نعیم نے بھی خطاب کیاآخر میںامریکی صدرٹرمپ کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کادارالخلافہ قر ار دینے کے خلاف زبر دست مظاہر ہ کیاگیاجس میں مقررین نے اس اقدام کی بھر پور مذمت کی اور واضح کیا کہ قبلہ اول پر شروع ہی سے مسلمانوں کا مذہبی ، سیاسی اور قانونی حق ہے اور ہم اس کی آزادی کیلئے ہر ممکن قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔