صفدرآباد: دوسری شادی میں رکاوٹ بننے پر 2 بیٹوں کو قتل کر دیا

صفدر آباد (نامہ نگار) دوسری شادی میں رکاوٹ ڈالنے کی پاداش میں باپ نے دو جوان بیٹوں کو ٹوکہ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھالیکے کے ریٹائرڈ فوجی محمد اکرم کی بیوی فوت ہو گئی جس پر وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اس کے بیٹے گلفام طاہر‘ عمران طاہر نے اسے دوسری شادی کرنے سے روکا۔ گذشتہ روز گلفام کا ماموں محمد انور تصفیہ کے لئے ان کے گھر آیا‘ دوران گفتگو محمد اکرم فوجی کی اپنے بیٹے عمران سے تلخی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر اس نے عمران کو ٹوکے کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ ملزم واردات کر کے بھاگ رہا تھا کہ باہر گلی میں گلفام طاہر بھی مل گیا‘ اس نے اس کو بھی ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔