پانچ کھرب روپے کی لاگت سے 6آبدوزیں تیار کرنے کا بھارتی منصوبہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پانچ سو ارب روپے کی لاگت سے نیوی کیلئے چھ آبدوزیں بنانے کے منصوبے کی منظوری دیدی جو 120 ملٹی رول جیٹ فائٹرز کے منصوبے سے بھی بڑا پراجیکٹ ہے جس پر 42 ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے وزیر دفاع اے کے انتھونی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی چھ سے تین آبدوزیں میزگون ڈاکس لمیٹڈ میں بنائی جائیں گی جبکہ ایک ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں غیر ملکی تعاون سے تیار کی جائے گی دیگر دو آبدوزیں غیر ملکی فرموں سے درآمد کی جائیں گی یا بھارت میں پرائیویٹ سیکٹر کے تحت تیار کیا جائے گا۔