مسلم کانفرنس کے اقتدار کے 4 سال مکمل ‘ پی اےم اےل نے وائٹ پےپر جاری کر دیا

مظفرآباد(آن لائن)جموں و کشمیر پی اےم اےل نے مسلم کانفرنس کے عرصہ اقتدار کے 4سا ل پورے ہونے پر وائٹ پےپر جاری کر دیا ہے جس مےں مسلم کانفرنس کے 48ماہ کے عرصہ اقتدار کو لوٹ مار، مےرٹ کے قتل عام، اقربا پروری، لوٹ کھسوٹ، عوامی حقوق غصب کرنے عوام سے دھوکہ دہی ، جھوٹے اعلانات ، سےاسی انتشار ، متاثرےن کے زخموں پر نمک پاشی سے تعبےر کےا گےا ہے ۔ پی اےم اےل کے مےڈےا اےڈوائزر خواجہ عاطف بشےر نے وائٹ پےپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11جولائی 2006 عام انتخابات مےں بدترےن دھاندلی کے ذرےعے اےک اےسی حکومت کو آزاد کشمےر کے عوام پر مسلط کےا گےا جو جی حضوری اور خوشامد مےں اپنا ثانی نہےں رکھتی، مسلم کانفرنس کے مفاداتی گروپوں کے درمےان قومی خزانے کی بندربانٹ پر شروع ہونے والی لڑائی نے خطہ کا مضبوط و مستحکم سےاسی و جمہوری نظام داﺅ پر لگا دےاہے4برسوں مےں مسلم کانفرنس کے 3وزراءاعظم تبدےل ہوئے اب چوتھے کی تےارےاں شروع ہےں۔ حکمرانوں کے باہم دست و گرےبان ہونے اور اےک دوسرے کو ختم کرنے کی پالےسی سے آزاد کشمےر مےں تعمےر وترقی کا عمل مکمل طور پر ٹھب ہو گےا ہے۔ مسلم کانفرنسی وزراءعظم سردار عتےق ، سردار ےعقوب اور راجہ فاروق حےدر نے ہوائی اور جعلی اعلانات کے سوا کچھ نہےں کےا۔ ان وزراءاعظم نے عوام سے جتنے بھی وعدے کےے ان مےں سے اےک بھی پورا نہےں ہوا جب کہ زلزلہ متاثرہ اضلاع کے منظور شدہ ماسٹر پلان ساڑھے 4برسوں سے التواءکا شکار ہےں شہری علاقوں کی تعمےر نو شروع نہ ہونے سے لاکھوں متاثرہ افراد شدےد مشکلات سے دوچار ہےں حکومتی گرفت کمزور ہونے کے باعث تمام اداروں مےں مےرٹ کا قتل عام اور خوردبرد کا سلسلہ عروج پر ہے۔ آزاد کشمےر مےں مسلم کانفرنس کی3حکومتوں نے48ماہ کے عرصہ مےں 20ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے اس کرپشن مےں محکمہ لوکل گورنمنٹ پہلے ، جنگلات واکلاس دوسرے، محکمہ تعمےرات عامہ تےسرے، فزےکل پلاننگ وہاﺅسنگ چوتھے نمبر ہےں جب کہ محکمہ صحت ، آئی ٹی بورڈ ، زراعت وامور حےوانات ، محکمہ تعلےم ، صعنت وتجارت الفرض کوئی محکمہ اےسا نہےں ہے کہ جہاں لوٹ کھسوٹ نہ ہو رہی ہو۔ محکمہ عدلےہ اور تعلےم کا بےڑا غرق کر دےا گےا ہے۔