لاہورمیں ایک جج کے ساتھ وکلاء کی بدسلوکی پر سول اورایڈیشنل سیشن ججز نے کام چھوڑ دیا ، دوسری جانب وکلا کا احتجاج بھی جاری ہے ۔

لاہورمیں ایک ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار لاہور نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج کے بعد ماتحت عدالتوں میں کام بند ہوگیا جبکہ وکلا نے کمروں کو تالے لگا دیئے ۔ دوسری جانب وکلاء کے احتجاج کے باعث ججز کو سیشن کورٹس کے احاطہ سے بحفاظت نکالنے کیلئے گاڑیاں طلب کی گئیں، تاہم وکلاء نے مبینہ طور پر گاڑیوں کی شیشے توڑ دئیے ۔ ادھر سول اور سیشن ججز نے وکلاء کی مبینہ بدسلوکی کے خلاف کام چھوڑدیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیشن کورٹس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔