بھارت میں 5 سال کے دوران 8300 بنگلہ دیشی باشندے گرفتار

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی درالحکومت نئی دہلی سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم یا غیرقانونی سرگرمیوںمیں ملوث 8300 بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق دہلی پولیس کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے مشرقی علاقے سے 4310، جنوبی علاقے سے 1710، وسطی علاقے سے 1349 جبکہ جنوبی مغربی علاقے 880 بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ باقی گرفتاریاں دیگر علاقوں سے عمل میں لائی گئی ہیں یہ افرادغیرقانونی طورپریہاں مقیم یا پھر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کے مطابق درالحکومت میں غیرقانونی طور پر مقیم یا غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف معمول کے مطابق کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔