کوئٹہ: مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ایک شخص جاں بحق،3زخمی

کوئٹہ( نوائے وقت نیوز) کوئٹہ میں سوئی گیس اخراج کے باعث مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ پشتون آباد کے علاقے میں واقع ایک مکان میں ہوا۔ گھر میں سوئی گیس ہیٹر کا پائپ لیک ہو نے سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی۔ماچس کی تھیلی جلانے سے اچانک دھماکہ ہواجس سے کمرے میں موجود چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔
کوئٹہ /لیکج