کرپشن، ناقص میٹریل کا استعمال، پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کے آڈٹ کا فیصلہ

سرگودھا (نامہ نگار) کرپشن اور ناقص میٹریل کی شکایات پر صوبے بھر میں پی سی سی سکیموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سرگودھا ڈویژن میں پی سی سی سلیب سیوریج‘ واٹر سپلائی سمیت درجنوں ترقیاتی سکےموں میں کرپشن کی شکایات کے شواہد ملنے پر ان کی آڈٹ رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مختلف سہ ماہیوں میں ضلع سمیت ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی سکےموں کےلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ فراہم کی جنہیں مبےنہ طور پر افسران اور ٹھیکیداروں نے ہڑپ کیا‘ اس ضمن میں 70 سے زائد انکوائریاں اینٹی کرپشن میں چل رہیں ہیں، کچھ انکوائریوں کے دوران متعلقہ افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر مقدمات کا اندراج بھی عمل میں لایا جا چکا ہے صورت حال کے پیش نظر سرکاری رقم کی واگزاری کےلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ان تمام سکےموں کےلئے فراہم کئے گئے۔ فنڈز اور ان کے اخراجات کی تحریری طور پر تفصےلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ترقیاتی سکیمیں / آڈٹ