کرم ایجنسی سے افغانستان جانے والی باراتیوں کی بس دھماکے سے تباہ، دلہن سمیت 6 جاں بحق

کرم ایجنسی (اے پی اے) پاکستان افغانستان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دلہن اور 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ افغان پولیس کے مطابق حادثہ افغان علاقے میں ڈنڈا پٹھان کے قریب اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری بس کرم ایجنسی سے ڈنڈا پٹھان جا رہی تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ افغان پولیس کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
بس تباہ