چین کے شہرگین ہی میں درجہ حرارت منفی 46 ڈگری تک گرگیا

بیجنگ (آن لائن) چین کے شہر گین ہی میں درجہ حرارت منفی 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ سردی کی شدید لہر اور برف باری کے باعث گین ہی شہر میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ دھند کے باعث حد نظر صرف 50 میٹر تک رہ گئی ہے۔ شہر میں نظام زندگی منجمد ہوگیا ہے اور امدادی ٹیمیں سڑکوں پر جمی برف صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ چین کے خطے منگولیا کے کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 40 سے نیچے جاچکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔