پشاور: لنڈا بازار میں آتشزدگی‘ 120 دکانیں جل کر خاکستر‘ کروڑوں کا نقصان

پشاور (آئی این پی) صدر کے علاقے نوتھیہ مینا لنڈا بازار میں آتشزدگی‘ 120کے قریب دکانیں جل کر خاکستر‘ کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں صدر کے علاقے نوتھیہ مینا لنڈا بازار میں آگ لگ گئی ہے جس میں 120کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ سے متاثرہ زیادہ تر دکانیں قالین، کپڑے اور چپلوں کی ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
پشاور/ آتشزدگی