میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر کے بیٹے اور معروف شاعر ضمیر جعفری کے پوتے انتقال کر گئے، شہبازشریف سمیت اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت

اسلام آباد + لاہور (آئی این پی+ خصوصی رپورٹر) آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کاﺅنٹر انٹیلی جنس میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر کے 32 سالہ صاحبزادے علی احتشام چین میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ وہ معروف بزرگ شاعر سید ضمیر جعفری کے پوتے تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے انکی وفات پر احتشام ضمیر سے اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔