راولپنڈی: جج کی ریٹائرمنٹ سے بینظیر قتل کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے ریٹائر ہونے کے باعث بینظیر قتل کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ سابق وزیراعظم بینظیر قتل کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج حیبب الرحمان نے کرنا تھی، تاہم انکے ریٹائر ہونے اور نئے جج کی عدم تقرری کے باعث ڈیوٹی جج نے بغیر کسی کارروائی کے مقدمے کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔
بینظر کیس/ سماعت ملتوی