تیونس اورلیبیا میں سرگرم انصارالشریعہ عالمی دہشت گردتنظیم قرار

 واشنگٹن/تیونس(این این آئی)امریکہ نے تیونس اور لیبیا میں سرگرم عسکری تنظیم”انصار الشریعہ“کو باقاعدہ طور پرعالمی دہشت گردتنظیم قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں میں موجود اس کے سرکرہ لیڈروں کے سروں کی دس ملین ڈالر قیمت مقرر کردی ،عرب ٹی وی کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ان کے ملک نے جہادی تنظیم”انصار الشریعہ“کے امیر سیف اللہ بن حسین المعروف ابو عیاض کوعالمی دہشت گردقرار دیا ہے۔