اسرائیلی فوج کا حماس کا ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فوج نے حماس کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ حماس کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوج کی جاسوسی کیلئے فضاءمیں چھوڑا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کی جانب سے فضا میں جاسوسی کےلئے چھوڑا گیا طیارہ مار گرایا تھا۔
 یہ طیارہ جنوبی غزہ میں نستاریم یہودی کالونی کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے حماس کی جانب سے جاسوس طیارہ فضاءمیں چھوڑنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ ذرائع نے کہا کہ مار گرائے جانیوالے طیارے کے ملبے پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ ڈرون طیارے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حماس کے دفاعی ماہرین جدید نوعیت کے دیگر جنگی آلات تیارکرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسرائیلی فوج/ ڈرون