جماعت اسلامی فاٹا کی ریلی واہ کینٹ پہنچ گئی، رات وہیں بسر کی
واہ کینٹ (نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کی فاٹا کی کے پی کے میںانظمام کے حق میں ریلی واہ کینٹ پہنچنے پر ثاقب صدیقی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے قائدین کا استقبال کیا ریلی کے شرکا رات مرکز تحریک محنت واہ کینٹ میں بسرکریں گے۔ ریلی پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ سے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی واہ کینٹ پہنچی جہاں قائدین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا ریلی کی قیادت فاٹا کی مختلف ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے امیر جماعت اسلامی کر رہے ہیں۔ جی ٹی روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں و ایمبولینسوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہائی وے پولیس اور سٹی پولیس کہیں نظر نہیں آئی۔ پانچ سو کے قریب شرکا کو مرکز تحریک محنت واہ کینٹ ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ باقی شرکا رات قیام کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے تمام شرکا ریلی صبح اسلام آباد پہنچیں گے جہاں مرکزی قائدین ان سے خطاب کر کے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔