دوکوٹہ‘ 4 روز قبل گھر سے غائب ہونیوالے فاترالعقل شخص کی لاش برآمد
دوکوٹہ ( خبر نگار) دوکوٹہ چار روز قبل گھر سے غائب ہونے والے 45سالہ فاتر العقل شخص کی نعش بر آمد ورثاء کا کاروائی سے انکار پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔تفصیل کے مطابق پولیس اطلاع ملی کہ اڈا نو ایل کے قریب مین ملتا ن میلسی روڈ پر ایک نا معلوم شخص کی خون میں لت پت نعش پڑی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیا تو مقامی کوئی بھی شخص اس کی شناخت نہ کر سکا جس پر پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اور مسجدوں میں اعلانات کروائے پانچ گھنٹے بعد سوشل میڈیا پر اس کی فوٹو دیکھ کر اس کے ورثاء کا فون آیا جو کہ موضع اعظم ہانس ٹاٹے پور ملتان کے رہائشی تھے جنہوں نے بتایا کہ مرحوم محمد اشرف گزشتہ چار روز سے گھر سے غائب تھا اور فاتر العقل ہونے کے ساتھ پائوں سے اپاہج بھی تھا پولیس کے مطابق اس کی موت کسی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ہوئی ہے ورثاء نے بھی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔