چلی میں حقوق کیلئے ہزاروں خواتین کی ریلی، پولیس سے تصادم میں متعدد زخمی

سان تیاگو (اے پی پی) چلی میں ہزاروں خواتین نے اپنے حقوق کیلئے ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ امتیازی قوانین کے خاتمہ کےلئے نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں خواتین شریک تھیں جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے ریلی کے شرکاءقانون ساز اسمبلی میں خواتین کو زیادہ نمائندگی دینے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں متعدد خواتین زخمی ہو گئیں۔