موجودہ حکومت بلوچستان پر زیادہ مظالم کر رہی ہے: میر بختیار ڈومکی

جیکب آباد (آئی این پی) بلوچستان اسمبلی کے رکن قبائلی رہنما میر بختیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ اب کسی نواب یا سردار سے حل نہیں ہو گا ۔ حکمران بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنا نہیں چاہتے۔۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو نام نہاد پیکج کے ذریعے بھیک دی جا رہی ہے جو ہم نہیں لیں گے۔