بگٹی قتل کے ملزم کا سینٹ میں ووٹ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے: شاہ زین

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کے مقدمہ قتل مےں نامزد ملزموں کا سےنٹ انتخابات مےں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ رحمان ملک سمیت کسی بھی حکومتی نمائندے پر اعتبار نہےں رہا۔