کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ، 3واقعات میں 5افراد جاں بحق، پرنسپل سمیت 2اغواء

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت نیوز) بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ جامعہ سلفیہ کے پرنسپل سمیت 2افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ ادھر مند اور علمدار روڈ پر 2افراد نے خودکشی کرلی۔ مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ شمس آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکول ٹیچر عبدالرشید کو قتل کر دیا۔ دریں اثناءقلات میں پرانی دشمنی کی بناءپر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد محمد شفیع اور محمد خیر جاں بحق جبکہ ایک ان کا ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ گوادر کے علاقے کسٹم ہاﺅس کے قریب ایک نامعلوم شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد کرلی۔ ادھر علمدار روڈ پر رہائش پذیر ایک شخص اسد اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ مند کے علاقے میرا آباد میں ایک شخص برکت علی نے بھی نامعلوم وجوہات کی بناءپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ دریں اثناءخضدار میں نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے دکاندار نصراللہ کو اغوا کر لیا جبکہ ائرپورٹ روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے جامعہ سلفیہ کے پرنسپل حبیب اللہ کو اغوا کر لیا جس پر لوگوں نے احتجاج کیا۔ ادھر مند کے علاقے سے پولیس نے ایک ہیروئنی کی نعش قبضے میں لے لی۔