پاکستان میں غربت مٹانے کیلئے خلیجی ممالک کردارادا کریں: ورلڈ فوڈ پروگرام

نیو یارک (نوائے وقت نیوز) ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو بچانے کیلئے دیگر ممالک امداددیں۔ خلیج کے عرب ممالک غربت مٹانے کیلئے کردارادا کریں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق رقم کی کمی کے باعث پنجاب سندھ میں غربت کے خاتمے کے کئی پروگرام ختم کردئیے گئے ہیں۔شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے 3لاکھ افراد بے گھرہوسکتے ہیں۔ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد مزید لوگ بے گھر ہونے کا امکان ہے۔2013 سے 2015ءتک فوجی آپریشن سے مزید لوگوں کے بے گھرہونے کا خدشہ ہے۔نیٹو افواج کے انخلا سے افغان مہاجرین کی پاکستان میں آمد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔