لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےخاتون سمیت تین افراد کوقتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہورمیں تاجپورہ کے علاقے غازی آباد میں میاں میرالدین پارک کے علاقے میں کرائے پر رہائش پذیر ایک خاتون ،بائیس سالا لڑکا اور ایک پینسٹھ سالہ شخص مکان شفٹ کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔