گوجرانوالہ: محنت کش کا شیرخوار بیٹا آگ میں جھلس کر جاں بحق، ماں حواس کھو بیٹھی

گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) محنت کش کا شےر خوار بےٹا آگ لگنے کے باعث موت کی نےند سو گےا۔ لخت جگر کی اچانک موت پر ماں اپنے حواس کھو بےٹھی۔ بتاےا گےا ہے کہ ڈسکہ کے رہائشی محنت کش خالد کی بےوی کچن مےں کھانا پکا رہی تھی جو اپنے اےک سالہ بےٹے احسن کو وہےں چھوڑ کر ضروری کام کے لئے گھر سے باہر گئی احسن کھےلتا ہوا جلتے چولہے کے پاس پہنچ گےا اس دوران کپڑوں کو آگ لگنے کے باعث وہ بری طرح جھلس گےا جسکی چےخ و پکار کی آوازےں سن کر اکٹھے ہونے والے محلے داروں اور اسکی ماں نے بچے کو تشوےشناک حالت مےں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا جہاں وہ موت و حےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گےا۔ لخت جگر کی نعش سے لپٹ پر چےخ و پکار کرنے والی ماں اپنے حواس کھو بےٹھی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
بچہ جھلس گیا