کامونکے: چلتے رکشہ سے گرنیوالے 2 افراد ویگن کے نیچے آ کر جاں بحق

کامونکے(نامہ نگار) چلتے رکشہ سے گر کر وےگن کے نےچے آکر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دوپہر شاہدرہ کا رہائشی 80 سالہ سردار علی اپنے دوست 55 سالہ فرےاد علی سکنہ شکرگڑھ کے ہمراہ محلہ شرےف پورہ مےں اپنے رشتہ داروں کے ہاں جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ سبز منڈی کے قرےب رکشے کو کھڈے مےں جمپ لگنے کے باعث توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دونوں سڑک پر آ گرے۔ اسی دوران عقب سے آنےوالی تےز رفتار مسافر وےگن نے انہیں بری طرح کچل دیا جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پولیس نے ویگن کو قبضے میں لے کر نعشوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔ ورثاءنے اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے کوئی قانونی کارروائی نہ کی۔
کامونکے/ حادثہ