پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد سنجے دت کو پھر پونا جیل بھجوا دیا گیا

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے معروف اداکار سنجے دت کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست رد کر دی جس پر انہیں واپس پونا کی جیل منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی حکام نے سنجے دت کو جیل واپس جاکر باقی ماندہ قید کی سزا کاٹنے کا حکم دیا۔ 53 سالہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مجرم پایا گیا تھا جس کے بعد انہیں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ گذشتہ برس مئی میں انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے پونے کی یروڈا جیل منتقل کیا گیا تھا۔
سنجے دت