سکھر: ایرانی تیل پنجاب سمگل کرنےکی کوشش ایک لاکھ لٹر تیل لے جانیوالے 3ٹرالر پکڑے گئے، 3ملزم گرفتار

سکھر(آئی این پی) ایرانی تیل پنجاب سمگل کرنےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے کسٹم پولیس نے تین ٹرالر پکڑکر ایک لاکھ دس ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا، تین ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق کسٹم عملے نے ٹھل کے مقام پر خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایران سے پنجاب ایرانی تیل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم عملے نے ٹھل کے مقام پر تین ٹرالروں کو روک کر ان میں موجود ایک لاکھ دس ہزار لٹر ایرانی تیل برآمد کرلیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔
ایرانی تیل