دیر: کمرے میں کوئلہ سے گیس بھر گئی 2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق

لوئر دیر(آئی این پی) دیر کے گاﺅں تھانہ درہ میں 4 مزدور کوئلہ جلا کر کمر ے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ہفتہ کو یہاں لوئر دیر کے علاقہ ہاتن درہ میں شدید سردی کے باعث 4 مزدور جو فرنیچر کا کام کرتے تھے جن میں دو سگے بھائی اور ایک چچا زاد بتایا جاتا ہے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ چاروں کا تعلق لوئر دیر سے ہی تھا جو آرہ مشین پر کام کرتے تھے اور رات کو کوئلہ کی انگیٹھی جلا کرسو گئے تھے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے میتیں گھر پہنچا دیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ظاہر اللہ ولد غلام رسول ‘ شاہد اللہ ولد رفیق ‘ شاہد خان ولد صدیق‘ کفایت اللہ ولد صدیق شامل ہیں۔

دیر گیس بھرنے سے