بنکوں کو منی لانڈرنگ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت

کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو منی لانڈرنگ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور مشکوک رقوم کی ترسیل سے سٹیٹ بینک کو مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ سٹیٹ بینک نے وزارت خارجہ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرنے اور القاعدہ اور طالبان کے بینکس اکاﺅنٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ اس سلسلہ میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور سٹاک ایکسچینجز کو بھی القاعدہ اور طالبان کے نام پر حصص منجمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
سٹیٹ بینک