آئندہ وزیراعظم میں بنوں گا طالبان ملک نہیں مذہب کیخلاف لڑ رہے ہیں : خورشید شاہ

سکھر،پنوں عاقل (آن لائن)خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمےں فےصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک موم بتےاں جلاتے رہےں گے۔بلاول نے چہرہ بچا کر ناک کٹوانے کی بات کی،پاکستان ہمارا چہرہ ہے اور پارٹی ہماری ناک ہے۔ہم نے ملک کو پارٹی پر ترجیح دی۔ متفقہ فےصلے کے پےش نظر کڑوی گولی کھا کر فوجی عدالتوں کی حماےت کی۔آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بنوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر مےں مےڈےا سے گفتگو اور پنوں عاقل میں میں لیبر کنونشن سے خطاب میں کیا۔خورشید شاہ نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ عمران خان جذباتی آدمی ہےں،خدا انہےں اپنی حفظ وامان مےں رکھے عمران خان کو دھرنے سے کچھ تو ملا ہے۔نوازشرےف2تہائی اکثرےت سے وزےراعظم منتخب ہوئے لےکن دھرنے سے ان کے ہاتھ پا¶ں ٹھنڈے پڑ گئے تھے ہمےں فرےنڈلی اپوزےشن کا بھی طعنہ دےاگےا مجھے فخر ہے کہ پارلےمان کو بچانے کےلئے کردار ادا کےا۔دہشت گردی کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا،دہشت گردی کے باعث لوگوں نے پاکستان آنا چھوڑ دےا تھا حالات بہتر ہوں گے تو معےشت بھی بہتر ہو گی۔ طالبان ملک کے خلاف نہےں مذہب کے خلاف لڑ رہے ہےں ہم نے تمام جماعتوں کو اعتماد مےں لے کر فوجی عدالتوں کی حامی بھری۔مدارس مےں مذہبی انتہا پسندی نہےں ہونی چاہئے،فوجی عدالتوں مےں مقدمات صرف وفاقی حکومت بھےجے گی۔ اٹھاروےں ترمےم کے بعد صوبوں کو برابری کے حقوق حاصل ہےں۔ مےری بھی2شادےاں ہےں اور دونوں بےوےاں مےرے ساتھ ہےں۔ بھارت سمجھ لے ہم نےوکلےئر پاور ہےں ۔
خورشید شاہ