پشاور میں پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک، چارسدہ روڈ پر دھماکہ، گھر تباہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)  پشاور  میں خٹکو پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے  میں 2 مفرور ملزم ہلاک ہو گئے۔  پولیس  کے مطابق پولیس وین معمول  کی گشت پر تھی کہ ملزمان  نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے دو ملزم مارے گئے۔ علاوہ ازیں  طورخم  میں کسٹم ایجنٹ  کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ ادھر  چارسدہ  روڈ پر ایک گھر کے باہر بارودی  مواد کے دھماکے  میں گھر کو جزوی  نقصان پہنچا تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں  ضلع کرک کے علاقے بانڈہ  دائود شاہ میں آئل فیلڈ  پر  نامعلوم  افراد  نے 2  راکٹ  فائر کئے  تاہم کوئی  جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔