وزارتوں کی تقسیم، پیپلز پارٹی سندھ پھر انتشار کا شکار ہوگئی، وزیراعلی کام نہیں کرتے، الزام دوسروں پر لگاتے ہیں ایم پی اے سہراب سرکی

جیکب آباد (این این آئی) سندھ میں وزارتوں کی تقسیم کے دوران پیپلز پارٹی کے انتشار کا شکار ہوگئی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے جیکب آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا سندھ کے کسی وزیر اعلیٰ نے کام نہیں کیا اور پھر ہم اسکا قصور کبھی ایم کیو ایم کو دیتے ہیں تو کبھی کسی اور کو۔