سینئر صحافی، نمائندہ نوا ئے وقت ڈاکٹر جہانزیب انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی

بٹگرام (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے ڈاکٹر جہانزیب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ 30  سال سے نوائے وقت کے ساتھ وابستہ رہے۔ عرصہ سے شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر 3 بجے آبائی گاؤں پشوڑہ ضلع  بٹگرام  میں ادا کی جائیگی‘ 4 بیٹے‘ 3 بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔