فورسزکا سرچ آپریشن، خیبر ایجنسی، پشاور سرگودھا سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

خیبر ایجنسی + سرگودھا + پشاور + ملتان (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے شیخاں خیبر ایجنسی کے قریب سرچ آپریشن میں بڑی تعدد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ سرچ آپریشن میں 3 کمپائونڈ اور بارود بنانے والی فیکٹری کو کلیئر کیا گیا۔ دستی بم، بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ادھر علاقہ غیرسے لایاجانے والا بھاری تعداد میں اسلحہ بھلوال روڑ پر سرگودھا کے قریب کار کی تلاشی کے دوران برآمدکر کے2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 6 پستول، گولیوں کے 60 رائونڈ برآمد کر لئے سات سو گھروں کی تلاشی کرکے 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ملتان نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ان کی شناخت ارشد اور یاسر کے نام سے ہوئی۔